لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں سے 25 افراد ہلاک، 32 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2024, 5:57 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 6/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) لبنان کے مختلف حصوں میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ لبنان کے چوف ضلع میں بارجا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد فوت ہو گئے۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں اب بھی ملبے میں دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ بعلبیک میں تالیہ کی میونسپلٹی ، بعلبیک-

ہرمل گورنمنریٹ کے ساتھ ہی جنوبی اور مشرقی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اضافی جانی نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ لبنان اور شام کے درمیان مسنا جدیت یابوس بارڈر کراسنگ پر ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دریں اثناء حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقبوضہ گولان میں اسرائیل کی 810 ویں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر مالی گولانی بیرک پر راکٹ فائر کیے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں اسرائیلی فورسز پر بھی راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ کے آغاز کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,013 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 13,553 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی رہنماؤں میں تنازع، وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری شدید جنگ کے دوران منگل کو ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوآب گیلینٹ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیر اعظم دفتر کے مطابق، یہ اقدام نیتن یاہو اور گیلینٹ کے درمیان ...

امریکی صدارتی انتخاب: 29 ریاستوں میں ٹرمپ آگے، کملا ہیرس کا کانٹے کا مقابلہ جاری

امریکہ میں 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ سوئنگ ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ نے فلوریڈا، کینٹکی، انڈیانا، مغربی ورجینیا، میزوری، اوکلاہوما، ٹینیسی، اور الاباما میں ...

چند میزائل ہماری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے: ایران کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر نہ سمجھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد ...

خواتین ووٹرز ہیرس کی طرف، مرد ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کے حق میں

ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کملا ہیرس کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز ...