اسرائیلی بمباری سے غزہ کے مہاجر کیمپ میں تباہی، 22 فلسطینی جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2024, 7:15 PM | عالمی خبریں |

 غزہ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مہاجر کیمپ پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی ہلاک  ہو گئے ہیں۔ اس حملے نے علاقے میں تباہی مچائی اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری اتنی شدید تھی کہ زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ اسرائیلی فوج گزشتہ 2 روز میں لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی نشانہ بنا چکی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے۔ لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 57 فضائی حملے زیادہ تر جنوبی لبنان میں کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر جنگ مخالف مظاہرہ کرنے والے یہودیوں میں سے 200 افراد گرفتار

امریکہ کے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 سے زائد یہودی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین امریکہ سے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق "یہودی ...

اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری، 30 فلسطینی شہری ہلاک

اسرائیلی فورسز نے رات کی تاریکی میں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

اسرائیل کی حزب اللہ کو ختم کرنے کی تیاری، آئی ڈی ایف نے لبنان کے متعدد علاقوں کو خالی کرایا، بڑی کارروائی کا خدشہ

اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جہاں 40,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک بڑا علاقہ برباد ہو چکا ہے۔ اسرائیلی حملے ابھی بھی جاری ہیں، اور جنوبی لبنان میں بھی صورت حال ایسی ہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کچھ دن قبل لبنان کے جنوبی حصے میں رہائش پذیر لوگوں کو اس علاقے کو ...

حزب اللہ کے اسرائیل پر 230 راکٹ حملے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب حزب اللہ نے لبنان کے جنوبی علاقوں سے اسرائیل پر تقریباً 230 راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں تاکہ شمالی اسرائیل کے ...

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔