منگلورو 5 سمتمبر(ایس او نیوز)منگلورو پولس کمشنر کلدیپ کمارآر جین نے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کو 21 اگست سے 3 ستمبر کے دوران موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے معاملات پرمنگلورو سٹی پولس کمشنریٹ حدود کے 207 افراد (ڈرائیوروں/سواروں) کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمشنر جین کے مطابق متعلقہ مدت میں تیز رفتار ڈرائیونگ، بے دھڑک اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں 59، شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے پر 8، مال گاڑیوں میں مسافروں کو لے جانے پر 34، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 4، ٹرپل سواری پر 4، بغیر ہیلمیٹ گاڑی چلانے پر 79، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 6، ون وے ٹریفک، اور نو انٹری والے راستوں پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی کے 13 کیسس شامل ہیں اور اس طرح کے معاملات پر ان لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں میں ممنوعہ جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف 407 مقدمات، شرل ہارن کے استعمال پر 45 مقدمات، رنگین شیشے لگانے کے خلاف 50 اور بسوں کے فٹ بورڈ پر سفر کرنے والوں کے خلاف 174 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
207 Driving licenses recommended for suspension in Mangaluru over traffic violations