حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2024, 7:39 PM | عالمی خبریں |

بیروت،23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں حریری ہسپتال کے قریب واقع علاقے پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد بھی شامل ہیں، جن میں چار بچے بھی تھے۔ یہ صورت حال لبنان میں انسانی بحران کی شدت کو مزید بڑھا رہی ہے۔

کل منگل کی شام حزب اللہ نے حیفا کے جنوب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون کے ساتھ بمباری کا دعویٰ کیا۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق 06:55 پرحیفا کے جنوب میں ’ایلیاکیم‘ بیس پر حملہ آور ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا۔ حزب اللہ نے منگل کے روز یکے بعد دیگرے بیانات میں لبنانی قصبوں کے اندر اور سرحد کے اس پار سات اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے ارکان نے لبنانی فضائی حدود میں اسرائیلی ہرمز 450 ڈرون کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا کردیا گیا۔

اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ حزب اللہ اسرائیل کی جانب میزائل داغ رہا ہے۔محاذ جنگ کی تازہ ترین پیش رفت کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے گئے تقریباً 10 میزائلوں کی نگرانی کی اور ان میں سے بیشتر کومار گرایا گیا۔ منگل کو فوج کے پریس آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں نیوٹ مورڈیچائی قصبے کے قریب اس وقت سائرن بجائے گئے جب علاقے میں ایک راکٹ گرا۔

اطلاع کے مطابق شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل میں نہاریہ اور اس کے اطراف میں میزائل داغے گئے۔لبنان سے اسرائیل کے شمال میں داغے گئے میزائل کے نتیجے میں منگل کو چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی چینل 13 نے آج اطلاع دی ہے کہ لبنان سیکی جانے والی گولہ باری کے بعد بالائی الجلیل میں کبوتز نیوٹ مارکادی کے علاقے میں تین شہری شدید زخمی اور تین معمولی زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان سے نیوٹ مورڈیچائی کے علاقے تک تقریباً 10 میزائلوں کے داغے جانے کا پتا چلا ہے۔ ان میں سے بعض کو مار گرایا گیا ۔عبرانی ٹی وی چینل نے کہا کہ لبنان سے تقریباً 30 لانچنگ آپریشنز کے نتیجے میں نہاریہ اور مغربی الجلیل میں سائرن بھی سنے گئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس اور بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں 19 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے ایک سرغنہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

غزہ: اسرائیل کے حملوں نے طبی نظام کو تباہ کر دیا، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

غزہ میں فعال تنظیم، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا شمالی غزہ میں موجود تین فعال اسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک منظم اور منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کے طبی نظام کو ختم کرنا ہے۔ المیزان سینٹر کے مطابق، اسرائیلی فوج اس وقت شمالی غزہ کے ...

حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیلی ایجنسیوں میں بے چینی

اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس شدید تنازعے میں چند مہینوں کے اندر ہی خطے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف طاقتور حملے شروع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے جنگ بندی کے امکانات میں کمی ...

امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ...