اتر کنڑا میں یوم جمہوریت منانے کی تیاریاں مکمل - ریاست میں دنیا کی سب سے لمبی انسانی زنجیر بنانے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2024, 12:23 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،  14 (ایس او نیوز) آزادی، مساوات اور بھائی چارگی جیسے جمہوری اقدار فروغ دینے کے مقصد سے کرناٹکا حکومت کی طرف سے 15 ستمبر کو یوم جمہوریت کے حوالے سے عوام کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے لمبی انسانی زنجیر تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ 
    
منصوبے کے مطابق اس انسانی زنجیر کی شروعات بیدر ضلع سے ہوگی اور چامراج نگر تک ریاست کے جملہ 31 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس انسانی زنجیر کی لمبائی تقریباً 2500 کلو میٹر ہوگی جس کی بنیاد پر یہ دنیا میں اب تک بننے والی سب سے لمبی انسانی زنجیر قرار پائے گی جس میں ہر کلو میٹر پر 1000 ہزار اور پوری زنجیر میں  25  لاکھ سے زائد افراد شامل رہنے کی توقع ہے ۔
    
اس انسانی زنجیر میں جمہوری اقدار، اجتماعی آزادی، شخصی آزادی، شہریوں کے حقوق و فرائض وغیرہ اجاگر کرنے والے بینرس اور پلے کارڈس استعمال کیے جائیں گے ۔ ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت نمایاں کرنے کے لئے انسانی زنجیر میں شریک ہونے والوں کی طرف سے 10 لاکھ پودے لگانے کا بھی منصوبہ ہے ۔ 
    
انسانی زنجیر کا جو روٹ ہے اسے کیو آر کوڈ کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے ، جس سے ہر کسی کو جہاں چاہے وہاں پر اس انسانی زنجیر میں شامل ہونے کا موقع ملے گا ۔ 
    
15 کی صبح 9:30 بجے تشکیل پانے والی انسانی زنجیر کا اختتام    10 بجے دستور کا ہند دیباچہ پڑھنے کے ساتھ ہوگا ۔ اس کے بعد 10:30 بجے تک پودے لگانے کا پروگرام ہوگا ۔ 
    
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007 میں ہر سال 15 ستمبر کو یوم جمہوریت منانے کا اعلان کیا تھا ، تب سے دنیا بھر میں یہ دن منایا جا رہا ہے ۔  
    
اتر کنڑا ضلع میں کیا ہوگا :دھارواڑ ضلع سے انسانی زنجیر کا سلسلہ اتر کنڑا ضلع میں شامل ہوگا ۔ ہلیال ضلع کے ماوین کوپّا سے بھٹکل تعلقہ کے گورٹے تک جملہ 260 کلو میٹر کے فاصلے  میں البتہ آنے والے گھنے جنگلات اور پہاڑیاں کھسکنے کے خدشات والے علاقے کو چھوڑ کر بقیہ 114 کلو میٹر علاقے میں انسانی زنجیر بنائی جائے گی ۔  جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔ ضلع میں بننے والی انسانی زنجیر میں فی کلو میٹر 700 سے 800 افراد حصہ لیں گے ۔ اس طرح اتر کنڑا میں 80 ہزار سے زیادہ افراد انسانی زنجیر کا حصہ بنیں گے ۔ 
    
 عوام سے اس پروگرام میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔