کیرالہ کے 1400 لوگوں نے کویتی بینک سے لیا 700 کروڑ روپے کا قرض واپس نہیں کیا، بینک نے ایف آئی آر درج کرائی

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2024, 6:49 PM | ملکی خبریں |

ترواننت پورم،11/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض لینے والوں میں زیادہ تر نرسیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر یہ افراد تقریباً 700 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہیں کیے ہیں۔ بینک کے مطابق قرض ادائیگی نہ کرنے والے زیادہ تر لوگ یا تو اپنے گھروں کو واپس آ چکے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں منتقل ہو چکے ہیں۔

پولیس کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق ریاست میں 10 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے 8 مقدمے ارناکولم ضلع کے دیہی علاقوں اور ایک کُٹّیم میں درج کیے گئے ہیں۔ یہ سب مقدمے بینک کے ڈپٹی منیجر محمد عبد الوسیع کامران کی شکایت کے بعد درج ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر معاملے پچھلے ماہ درج کرائے گئے ہیں۔ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ان کے اوپر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 406، 420، 120-بی، 34 وغیرہ لگائی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ قرض لینے والوں میں سے کچھ  نے کہا ہے کہ وہ قرض کی ادائیگی کر دیں گے۔

کویت بینک کو قانونی مدد دینے والے وکیل تھامس جے انکولونکل نے اسے ایک بڑا فراڈ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ان لوگوں نے بینک سے 75 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ روپے تک کا قرض لیا ہے۔ کویت کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی زیادہ تر نرسوں نے کورونا کے دوران قرض لیا تھا اور یہ قرض انہوں نے اپنی سیلری سلپ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔ 1400 سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 700 کروڑ روپے کا قرض اب تک ادا نہیں کیا ہے۔‘‘ وکیل نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ ’’ان لوگوں نے منصوبہ بند طریقے سے یہ فراڈ کیا ہے۔ یہ لوگ پہلے چھوٹے چھوٹے قرض لیتے تھے اور اس کی ادائیگی آسانی سے کر دیا کرتے تھے، جس کی بنیاد پر ان لوگوں نے بینک کا اعتماد حاصل کر لیا۔ بعد میں انھوں نے بڑے بڑے قرض لینا شروع کر دیے اور ان کی 3-2 قسطیں وقت پر ادا کرتے پھر چھٹی کا بہانہ کر کے اپنے ملک واپس لوٹ آتے۔ واپس لوٹنے کے بعد وہ دوبارہ نہ تو کویت گئے اور نہ ہی بینک کا قرض واپس کیا۔‘‘

وکیل نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’کویت کے بینک نے اس معاملے کو ہندوستان کی وزارت داخلہ کے سامنے پیش کیا ہے جو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔‘‘ وکیل تھامس کے مطابق بینک کے پاس ان لوگوں کے پاسپورٹ کی معلومات اور گھر کے پتے تھے جس کی وجہ سے ان کو تلاش کرنا اور ان کے خلاف شکایت درج کرنا کافی آسان ہو گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قرض کی ادائیگی نہ کرنے والے یہ دلیل پیش کر رہے ہیں کہ کورونا کے دوران ان کی نوکری چلی گئی اس وجہ سے ان لوگوں نے قرض نہیں ادا کیا۔ وکیل نے ان لوگوں کے دلائل کو جھوٹا اور بے بنیاد بتایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر تنقید کی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل آئینی اصولوں کے خلاف ہے اور وہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری ...

دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے استثنیٰ: پولیس اسٹیشن میں حاضری سے چھوٹ

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب سسودیا کو ہفتے میں دو بار ...

’بی جے پی بدعنوانی کی کمائی سے حکومت بناتی ہے‘، بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برہم

اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی بجلی کی نجکاری کرے گی، اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائے گی، ملازمین کو چھانٹے گی، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھے گی اور ...

کانگریس کا لوک سبھا اسپیکر کو خط: نظم و ضبط اور شائستگی کی ضمانت دینے کا مطالبہ

کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی ...

انڈیا اتحاد سپریم کورٹ سے کرے گا رجوع، انتخابات میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ ای وی ایم کی ’گڑبڑی‘ پر اعتراض

انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں ...