ہلیال، 3 / دسمبر (ایس او نیوز) جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق فوت شدہ لڑکے کا نام نوین نارائن بیلگاونکر (13 سال) ہے جو کہ سرکاری پرائمری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوین اپنے گھر میں رات کے وقت منھ سے غبارہ پھلانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس دوران غبارہ ہاتھ سے چھوٹ کر اس کے منھ کے اندر چلا گیا اور گلے کے اندر پھنس گیا جس کی وجہ سے اسے سانس لینا دشوار ہوگیا اور وہ زمین پر گر کر تڑپنے لگا ۔
گھر والوں نے غبارہ گلے سے نکالنے کی بڑی کوشش کی مگر غبارہ زیادہ اندر جا کر پھنس گیا تھا جس کے نتیجے میں نوین کا دم گھٹنے لگا اور اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ہلیال سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے نوین کے گلے سے غبارہ تو باہر نکال دیا مگر انہیں اس کی جان بچانے کا موقع نہیں ملا ۔
ایک نظر اس پر بھی
دکشن کنڑا میں فینگل طوفان کے اثرات : زبردست بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہوئے نقصانات
تمل نا ناڈو میں آئے ہوئے طوفان فینگل کی وجہ سے دکشن کنڑا ضلع میں زبردست بارش ہوئی جس سے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ کل دوپہر کے بعد سے بارش کی شدت کم ہوگئی ہے لیکن اس کا اثر متعدد علاقوں میں محسوس ہوا ۔
کاروار کے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ملا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ
ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بینگلورو میں مقیم کاروار بینگا سے تعلق رکھنے والے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ بھی ڈسٹرکٹ لیول کے لئے منتخب
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔
طوفان فینگل کا اثر : دکشن کنڑا اور اڈپی میں زوردار بارش
دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں فینگل طوفان کی وجہ سے مختلف مقامات پر کل دوپہر سے تیز برسات شروع جو رات بھر برستی رہے اور یہ سلسلہ آج صبح بھی جاری ہے ۔
سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ
کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
18 سالہ سمائرہ نے رقم کی تاریخ ، بنیں کرناٹک کی پہلی کم عمر کمرشیل پائلٹ
کرناٹک کے وجے پور کی 18 سالہ سمائرا ہلور نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ بھی ڈسٹرکٹ لیول کے لئے منتخب
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔
کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق
کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...
تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...
این سی آر میں فضائی آلودگی کی شدت: نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی 900 سے اوپر
دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 ...