دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی
دبئی 9 اکتوبر (ایس او نیوز/عبدالمُقسط ایم جے) – بھٹکل و اطراف کے کھلاڑیوں پر مشتمل دبئی میں 26 اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد پوائنٹس کی بنیاد پر 128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ اس ٹورنامنٹ کے لیے 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔
حیات شیخ اور ابوالحسن ٹورنامنٹ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہیں سب سے زیادہ 155 پوائنٹس پر چنا گیا۔ مرڈیشور الوفا اسپورٹس سینٹر کے بہترین کھلاڑی سمجھے جانے والے حیات شیخ کو نوائط عربین ٹیم نے منتخب کیا، جبکہ بھٹکل کی مضبوط ٹیموں میں شامل رویل اسپورٹس سینٹر کے ٹاپ کھلاڑی ابوالحسن کو حنیف ورئیرس نے اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا۔
اسی طرح، گولٹے اسپورٹس نے صفوان شانو کو 125 پوائنٹس پر اپنی ٹیم میں شامل کیا، جبکہ آوز چیلنجرس نے 115 پوائنٹس دے کر اسماعیل محتشم کو اپنی ٹیم کے لیے حاصل کیا۔
دیگر چار ٹیموں نے بھی اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا:
سیدر، ابوظبی نے سید افضان کو 100 پوائنٹس میں منتخب کیا۔
فیب الیون نے اِکرما فرقان موٹیا کو 95 پوائنٹس میں چنا۔
اسکوائر رائیڈرس نے محمد طلحہ کو 85 پوائنٹس میں شامل کیا۔
نوائط کرکٹرس دبئی نے محمد راسخ کو 80 پوائنٹس دے کر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
کھلاڑیوں کی نیلامی کی کارروائی ہوٹل ریڈیسن بلو میں عمل میں آئی۔ رویم برماور کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، جبکہ رضیم محتشم نے استقبال کیا۔ عبدالمقسط ایم جے نے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا تعارف پیش کیا۔ نظامت کے فرائض سمیر ہندوستانی نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمن منیری، دبئی کی جماعت کے صدر شہریار خطیب، اور جنرل سکریٹری جیلانی محتشم وغیرہ موجود تھے۔
کھلاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر آٹھوں ٹیموں، آوز چیلنجرس کے مالک عبدالبدیع منیری، آئیکون کھلاڑی فوزان ارمار، مہمان کھلاڑی عُبادہ برماور، فیب الیون کے مالک محمد امین، آئیکون کھلاڑی نعمان طاہرہ، مہمان کھلاڑی الیاس موٹیا، گولٹے اسپورٹس کے مالک مصدق جیلانی، ائیکون کھلاڑی محمد وسیم، گیسٹ کھلاڑی نوار کھروری، حنیف ورئیرس کے مالک عبدالسلام کولا، ائیکون پلئیر شمعون شاہ بندری، گیسٹ پلئیر محمد مروان فقی احمدا، نوائط عربین کے مالک توصیق صدیق، آئیکون کھلاڑی مرتضیٰ برماور، مہمان کھلاڑی عبدالحمید گوائی، نوائط کرکٹرس دبئی کے مالک سیفان، ائیکون کھلاڑی محمد محتصم، مہمان کھلاڑی اسماعیل خان اور صیدار ابوظبی کے مالک بلال صدیق، ائیکون کھلاڑی نبیل خان، مہمان کھلاڑی محمد عمران کُنن گوڈا اور اسکوائر رائیڈرس کے مالک قمر برماور، ائیکون کھلاڑی شماز اور مہمان کھلاڑی ساحل ساوڑا سمیت ٹیموں میں منتخب ہونے والے بہت سارے دوسرے کھلاڑی اور کرکٹ کے کافی شیدائی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 26/اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 17/نومبر کو ہوگا۔
آوز ٹورنامنٹ کے تعلق سے پہلے شائع شدہ رپورٹ:
دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن