کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات
بینگلورو،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ہزار 646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ ان جملہ عرضیوں میں سے 93362 بی پی ایل کارڈ عرضیاں مسترد کی گئی ہیں۔
فوڈ ڈپارٹمنٹ رگیولیشن کے تحت جن لوگوں نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل نہیں کیں، ان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ ترمیم میں صرف نام کی تبدیلی اور نئے مستفیدین کو شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جن عرضی گزاروں نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی ہیں، محکمہ نے ان عرضیوں پر نظرثانی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازت بہت جلد دی جائے گی۔ اس عمل کے بعد ترمیم عرضیاں داخل کرنے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اکثر اہل خواتین گروہا لکشمی اسکیم سے محروم تھیں۔ انہیں اس اسکیم سے نظر انداز کردیا گیا تھا اس لئے ایسی خواتین کی سہولت کی خاطر بی پی ایل کارڈ ترمیم کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر بی پی ایل کارڈ میں مرد کنبہ کا سربراہ ہے تو کنبہ کی خاتون گروہا لکشمی اسکیم سے استفادہ نہیں کرسکیں گی۔ گروہا لکشمی اسکیم سے فائدہ اٹھا نے اس کنبہ کی خاتون کنبہ کی سربراہ ہونی چاہئے۔ ریاست کرناٹک میں 6 لاکھ سے زیادہ بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے سربراہ مرد ہیں ان کے لئےترمیم کی سہولت رہے گی۔