ہریانہ میں شدید کہرے اور آلودگی کا مسئلہ، 11 اضلاع میں آرینج الرٹ، 8 شہر خراب ہوا کی کیفیت میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2024, 12:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چندی گڑھ، 16/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی صورتحال جاری ہے، جس کا اثر عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے اور لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 16 نومبر تک ہریانہ میں کہرے کی شدت کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران، جمعہ کے روز ہریانہ کے 8 شہروں سمیت ملک کے 22 شہروں کی فضائی کیفیت کو 'خراب' قرار دیا گیا ہے، جس سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو ہریانہ کے 11 شہروں کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان شہروں میں کروکشیتر، کیتھل، کرنال، روہتک، سونی پت، پانی پت، سرسا، فتح آباد، جند، بھیوانی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرسا، فتح آباد اور ہسار میں حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہے وہیں کروکشیتر، کیتھل، کرنال، ریواڑی، جھجر، گروگرام، فرید آباد، روہتک، سونی پت، پانی پت، جند اور چرکھی دادری میں حد نگاہ 50 سے 100 میٹر کے درمیان ہے۔

محکمہ موسمیات کے سائنس دانوں کے مطابق اگلے دو دنوں تک ہریانہ میں کہرے کی چادر بچھی رہے گی۔ اس درمیان درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔ وہیں کہرے اور آلودگی کے میل سے فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ ہریانہ کے 11 شہروں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا ہے۔ جند میں اے کیو آئی 500 درج کیا گیا ہے۔

ملک کے 22 آلودہ شہروں میں 8 ہریانہ کے ہیں۔ آلودہ شہروں میں دہلی کا اے کیو آئی 396 ہے جبکہ بھیوانی (ہریانہ) کا 365، ہاپڑ (یوپی) کا 355، غازی آباد (یوپی) کا 341، مظفر نگر (یوپی) کا 338، حاجی پور (بہار) کا 334، بہادر گڑھ (ہریانہ) کا 330، جیند (ہریانہ) کا 329، میرٹھ (یوپی) کا 329، روہتک (ہریانہ) کا 326، دُرگا پور (مغربی بنگال) کا 324، بھیواڑی (راجستھان) کا 322، کیتھل (ہریانہ) کا 319، نوئیڈا (یوپی) کا 316، بدّی (ہماچل پردیش) کا 311، چنڈی گڑھ کا 309، سہرسہ (بہار) کا 306، بلند شہر (یوپی) کا 306، کرنال (ہریانہ) کا 306، گروگرام (ہریانہ) کا 304، سونی پت (ہریانہ) کا 304، برین ہٹ (میگھالیہ) کا 302 اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...

جھانسی اسپتال میں ہوئے آتشزدگی کی واردات میں 10 بچوں کی موت پر شدید ردعمل، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 10 بچوں کی موت اور کئی کے زخمی ہونے پر سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت کی غفلت اور لاپروائی کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی، جبکہ بہوجن سماج ...

جھانسی میڈیکل کالج کے نو زائیدہ بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت

کل رات اتر پردیش کے جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے شیرخوار وارڈ میں شدید آگ لگ گئی۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ کے مطابق، جھانسی کے ڈی آئی جی کلا ندھی نیتھانی نے اس حادثے میں دس بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعے میں متعدد بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی سپر ...

دہلی: فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ

دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعہ کے روز راجدھانی میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس فیصلے کے بارے میں معلومات ...

جھارکھنڈ: راہل گاندھی کا وزیراعظم مودی پر حملہ، "آئین کا مطالعہ کیا ہوتا تو نفرت نہ پھیلائی ہوتی"

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کا آئین پڑھا ہوتا تو وہ نفرت اور تشدد کو فروغ نہ دیتے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش نہ کرتے۔ جھارکھنڈ کے مہرما میں ...

سری لنکا میں ہوئے انتخابات میں دسانائیکے کی پارٹی کو ملی زبردست کامیابی، 159 سیٹوں پر درج کی جیت

سری لنکا کے حالیہ عام انتخاب میں صدر انورا دسانائیکے کی قیادت میں نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جسے دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ یہ جیت سری لنکا کی انتخابی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیاں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ این پی پی نے 225 پارلیمانی ...

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...

تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش: محکمہ صحت کی جانب سے وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کا انتباہ

تمل نادو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔