بھٹکل میں مبینہ جسم فروشی کے گھر پرپولس کا چھاپہ: ایک خاتون کو کیا گیا گرفتار، دوسری خاتون کوکیا گیا بازیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th July 2023, 7:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایک مکان پر چھاپہ مارکر پولس نے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسری خاتون کو اُسی کے گھر سے بازیافت بھی کرایا ہے۔ واردات جمعہ کی شب کو بھٹکل کے مضافاتی علاقہ کُنٹوانی میں  پیش آئی ہے۔

پولس نے جسم فروشی کے الزام میں جس خاتون کو گرفتار کیا ہے، اُس کی شناخت رادھا سُبرایا شٹی (45) کی حیثیت سے کی  گئی ہے

پولس ذرائع کے مطابق ملزمہ رادھا شیٹی اپنے گھر میں بنگلور سے تعلق رکھنے والی  ایک   28 سالہ خاتون کو جسم فروشی کے لئے استعمال کررہی تھی اور گاہکوں سے پیسے وصول کرتی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ موبائل فون  کے ذریعے گاہکوں کو اپنے گھر بُلا کر جسم فروشی کا کام کرتی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں عوام نے   پولس کو کئی بار شکایت کی تھی، مگرہر بار وہ قانون کی نظروں سے بچ رہی  تھی البتہ  جمعہ کو   بھٹکل ڈی وائی ایس پی شری کانت کی قیادت میں پولس  کی ایک ٹیم  نے مصدقہ اطلاع پر  ملزمہ کے مکان پر چھاپہ مارا اور ایک خاتون کو بازیافت کراتے ہوئے  ملزمہ رادھا  کو  گرفتار کر لیا۔ پولس نے ملزمہ کے پاس سے تین موبائل اور کچھ رقم بھی  برآمد کی ہے۔

مضافاتی  پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اورپولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ایک ہفتے میں تین مسلم شادی شدہ خواتین لاپتہ؛ کیا کسی منظم گینگ کا ہاتھ ہے؟

 بھٹکل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین مسلم شادی شدہ خواتین کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے  کی شکاتیں پولس تھانہ میں  درج ہونے کے بعد عوام میں شدید تشویش پھیل گئی ہے، اور سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کہیں ان واقعات کے پیچھے کسی منظم گینگ کا ہاتھ تو نہیں ہے۔

بھٹکل: نفرت انگیز خطاب پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ؛ مسٹر پاکستان کہہ کر بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ

بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو ’مسٹر پاکستان‘ کا خطاب دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے اس کے نفرت انگیز بیانات پر فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے پولس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کرشنا نائک کو فوری گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ...

بھٹکل: مکھیوں کے حملے میں زخمی عمر رسیدہ خاتون کا انتقال

بھٹکل میں منگل کو شہد کی مکھیوں کے ایک حملے میں جو چار لوگ زخمی ہوئے تھے، اُس میں جالی کوڈی کی رہنے والی ایک  خاتون  70 سالہ ماستمّا منجپّا نائک کو شدید زخمی حالت میں  آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ آج اُس نے دم توڑ دیا ہے۔

اتر کنڑا میں ضلع انچارج وزیر اور سیکریٹری کے بیچ کھینچا تانی کون کر رہا ہے سیکریٹری کی پشت پناہی ؟

ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا اور آئی اے ایس آفیسر اسکولی تعلیم و ساکشرتا چیف سیکریٹری اور ضلع انچارج سیکریٹری رتیش کمار سنگھ کے بیچ تعلقات کشیدہ ہوگئے او عوامی مفاد کے امور انجام دینے کے سلسلے میں دونوں کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے، جس کا اظہار وزیر منکال وئیدیا نے ضلع ...

بھٹکل میں دو الگ الگ مقامات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ؛ چار زخمی

دو الگ الگ مقامات پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کل چار لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو بعد میں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل شام کو پیش آیا۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’’عوام اس بار تبدیلی چاہتے ہیں‘‘، شرد پوار کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت ...

وائناڈ کی خدمت میں ماں کی طرح دل سے کام کرنا چاہتی ہوں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: شیوسینا یو بی ٹی کا انتخابی منشور جاری، لڑکوں کے لیے مفت تعلیم اور دیگر اہم وعدے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے ...

لکھنؤ: سبکدوش اے ڈی جے کی بیٹی کی 10ویں منزل سے گر کر ہلاکت، داماد پر قتل کا الزام

لکھنؤ کے ورندا ون کالونی اراولی اپارٹمنٹ کی دسویں منزل سے سبکدوش اے ڈی جے ایس پی تیواری کی بیٹی پریتی دیویدی (40) کی بدھ کو موت واقع ہو گئی۔ اس کی اطلاع ناتی نے ایک سیکورٹی گارڈ کی مدد سے نانا کو دی۔ ایس پی تیواری اپنی بیوی کے ہمراہ اراولی اپارٹمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے بیٹی کی لاش ...

بابا صدیقی قتل کیس: ایس آر اے پروجیکٹ کے ممکنہ تعلق پر پولیس کی تحقیقات شروع

بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کا سلمان خان سے قریبی تعلق موضوعِ بحث تھا، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اسی دوستی کی وجہ سے ان پر حملہ کیا۔ تاہم، اب کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے ایس آر اے ...

اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے گھر کا کھانا 20 فیصد مہنگا

گزشتہ ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے گھر میں پکائی جانے والی سبزی اور گوشت کی تھالیوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلیجنس اینڈ اینالٹکس کی بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گھر پر تیار ہونے والی سبزی ...