بھٹکل میں نوجوان نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2023, 2:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 مارچ (ایس او نیوز)  24 سالہ نوجوان کی نعش اُس کے ہی مکان کی چھت پر لٹکتے ہوئے پائی گئی، جس کے تعلق سے  بتایا گیا ہے کہ کسی بات سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی ہے۔ واردات بھٹکل ٹاون کے ہنومان نگر میں سنیچر صبح قریب  دس  بجے پیش آئی۔

مہلوک نوجوان کی شناخت ایشور منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ ہنومان نگر میں واقع ایک بیکری میں ملازمت کرتا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ  صبح دس بجے سے پہلے اس نے بیکری کے دوسرے ملازم سے فون پر بات چیت کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کچھ دیر بعد بیکری آرہا ہے، مگر صبح دس بجے واپس فون کیا گیا تو جواب نہیں ملا۔ جس کے بعد پتہ چلا کہ اس نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مہلوک ایشور کو دو بہنیں ہیں، جس میں سے بڑی بہن کی شادی ہوچکی ہے،  وہ اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ  گھر میں رہتا تھا، بتایا گیا ہے کہ   واردات کے دوران گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Report in English:
Youth hangs self to death in Bhatkal

ایک نظر اس پر بھی

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  

ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایمبولینس الٹ گئی 

کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس  نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ہائی ویز کے وزیر گڈکری نے کہا : خستہ حالت والی شاہراوں کا ٹول وصول نہیں ہونا چاہیے - کیا اتر کنڑا میں بند ہوگی ٹول وصولی ؟

مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔