انڈین نوائط فورم نے کیا میتوں کی نقل و حمل میں بھٹکل کمیونٹی کی مدد کے لیے خصوصی وین عطیہ کرنے کا فیصلہ
بھٹکل 15/اگست (ایس او نیوز) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) بھٹکل کے عوام کے مسائل کو حل کرنے مختلف اقدامات میں مصروف ہے، اور اس کے ذریعے نئے نئے پروگرامس متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اس بار آئی این ایف نے میتوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے عوام کو ہورہی دشواریوں کو محسوس کرتے ہوئے ایک خصوصی وین Mortuary van عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی این ایف کے جنرل سکریٹری نعمان پٹیل نے بتایا کہ 12/اگست کو بینگلور میں منعقدہ آئی این ایف کی ششماہی میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ بھٹکل میں میتوں کو گھر سے قبرستان لے جانے کے لئے گڈس ٹمپو، گڈس رکشہ اور دیگر سواریوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے لئے کوئی Mortuary Van نہیں ہے۔ اراکین کی منظوری کے بعد میتوں کی نقل وحمل کے لئے ایک وین فراہم کرنا منظور کیا گیا اور اس کے لئے مخصوص رقم بھی ریلیز کی گئی ۔ نعمان پٹیل نے بتایا کہ ہم خود وین خرید کر بھٹکل کے سماجی ادارہ کو سونپیں گے۔
یاد رہے کہ انڈین نوائط فورم کی طرف سے بھٹکل (ویلفئیر کامپلیکس، نزد اولڈ بس اسٹائنڈ)میں ڈائیلاسس سینٹر گذشتہ دو سالوں سے قائم ہے، یہاں چار مشینیں ہیں،اور ہر ماہ 160 سے 180 لوگوں کا ڈائیلاسس کیا جاتا ہے۔ اسی طرح آئی این ایف کی طرف سے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے دو مرتبہ بڑے پیمانے پر روزگار میلہ کا بھی انعقاد کیا جاچکا ہے، اور سینکروں لوگ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔حال ہی میں آئی این ایف کی طرف سے سہ روزہ ٹریڈ ایکسپو کا بھی شاندار انعقاد ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جس طرح گلف کی دس بھٹکلی جماعتوں پر مشتمل بھٹکل مسلم خلیج کونسل قائم ہے، اُسی طرز پر اندرون ہند کے مختلف شہروں میں قائم بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط فورم قائم کیا گیا ہے۔
INF Decides to Donate Mortuary Van to Assist Bhatkal Community in Transporting Deceased Individuals