برانڈیڈ کمپنیوں کے سامان والا پلاسٹک ٹھکانے لگانے کا نہیں ہے انتظام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار2؍ستمبر(ایس او نیوز) بلدیاتی اداروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً پلاسٹک پر روک لگانے اور دکانوں پر چھاپہ ماری کرکے پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرنے کی کارروائیاں چلتی رہتی ہیں۔ لیکن گھروں سے نکلنے والے کچرے کمپنیوں سے پیاک ہوکر آنے والے کپڑوں ، غذائی اجناس اور دیگر سامان کی جو پلاسٹک پیکنگ ہوتی ہے اس کو کچرا نکاسی مرکز پر ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کچرا نکاسی کے دوران 40تا 50فیصد پلاسٹک کچرا وہ ہوتا ہے جو کہ برانڈیڈ کمپنیوں کے سامان سے نکلا ہوا ہوتا ہے۔ حالانکہ پلاسٹک ٹھکانے کاجو2016کاایکٹ ہے اس کے مطابق اس میں برانڈیڈ پیکنگ والے پلاسٹک کو ٹھکانے کے سلسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی نگراں کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ان کمپنیوں کے نمائندے بھی ہوں جن کے سامان کی نکلی ہوئی پیکنگ کچرے میں شامل رہتی ہے۔ اور برانڈیڈ سامان فروخت کرنے والوں میں سے جو لوگ اس میں تعاون نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ 

مگر معلوم ہوا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں ابھی تک کسی بھی شہر میں اس سلسلے میں بلدی ادارے نے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔برانڈیڈ آئٹمس تیار کرنے والوں کے نمائندوں سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا ہے۔ اس لئے پولیوشن کنٹرول بورڈ نے بلدی اداروں کو کچرا ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں قانون پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کے احکامات کے ساتھ نوٹس جاری کیا ہے اور پندرہ دن کے اندر جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے ...

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تین تعلیمی اداروں میں 'روبوٹیکس لیباریٹریس' کا افتتاح

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت جاری تین تعلیمی اداروں ودیانجلی پبلک اسکول، ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول اور سری گروسُدھیندرا نیو انگلش پی یوکالج میں   روبوٹیکس لیباریٹریس تعمیر کی گئی ہیں،ان  تینوں لیباریٹریس کا  5 ستمبر بروز جمعرات کو باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔