بھٹکل:جالی پٹن پنچایت کونسلرپرمبینہ طور پرگاڑی چڑھانے کی کوشش؛ یو جی ڈی کنٹریکٹنگ کمپنی کے تین اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2023, 6:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل جالی پٹن  پنچایت کونسلر مصباح الحق نے الزام لگایا ہے کہ یو جی ڈی کنٹریکٹنگ  کمپنی کے تین اہلکاروں نے اس پر گاڑی چڑھا نے کی کوشش کی اور اسے  جان سے مارنے کی کوشش کی ، مگر مقامی لوگوں  کے فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی وجہ سے  وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس تعلق سے مصباح الحق نے دیگر پنچایت اراکین اور مقامی لوگوں کو ساتھ لے کر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں کنٹریکٹنگ کمپنی کے سُپروائزر، سائٹ انجینئر اور Excavator  کے آپریٹر کے خلاف شکایت  درج کی ہے اور تینوں کو گرفتار کرتے ہوئے  قانونی کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ یو جی ڈی  کے کام کے لئے کھدائی  کرنے والی مشین ( Excavator) کو راستوں پر سے لے جانے کے دوران یو جی ڈی کنٹریکٹنگ کمپنی کے اہلکارمعیاری آپریٹنگ طریقہ کار(standard operating procedure) کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں، جس کی وجہ سے  سڑکیں خراب ہورہی ہیں۔ پروسیجر کے مطابق  کھدائی کرنے والی مشین کو جب کہیں لے جانا ہوتوضروری ہے کہ سڑٖک پر میٹ بچھا کر یا  پرانے ٹائروں  کا استعمال کرتے ہوئے لے جایا جائے، اس سے پہلے تین مرتبہ وارننگ دینے کے بعد چوتھی مرتبہ پنچایت کی طرف سے یوجی ڈی والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور آئندہ پروسیجر کو فالو کئے بغیر مشین کوسڑک پر نہ چلانے کی گیارنٹی لی گئی تھی، مگر ان سب کے باوجود 13 اکتوبر کو پھر ان لوگوں نے رات قریب گیارہ بجے  Excavator کو کانکریٹ روڈ پر سے گذار کر ہورلی سال  لے آئے۔ مصباح کا کہنا ہے کہ جب اُسے مشین چلنے کی آواز سنائی دی تو وہ ا پنے گھر سے باہر آیا اور مشین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران سُپروائزر اور سائٹ انجینئر وہاں پہنچ گئے۔

جب مصباح نے  مشین  لے  جانے کے تعلق سے اعتراض جتایا تو سُپروائزر اس بات پر گرم ہوگیا کہ یہاں کسی کو مشین لے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے صرف تم ہی ہمارے کام میں بار بار رکاوٹ پیدا کررہے ہو، مصباح کے مطابق  سپروائزر نے  پھر مشین آپریٹر کو حکم دیا کہ وہ مشین کو اسی پر چڑھادے، آج اس کا کام یہیں پر تمام کریں گے۔ جس کے بعد آپریٹر نے تیزی کے ساتھ مشین اس پر چڑھانے کی کوشش کی، مگر مصباح وہاں سے پیچھے ہٹ گیا، آپریٹر نے مزید کوشش کی، مگر اس دوران گھر سے اس کی ماں پھر پڑوس سے بھی لوگ باہر آنا شروع ہوگئے۔ لوگوں کو  باہر آتا دیکھ کر اس نے مشین کو روک دیا۔ مصباح الحق نے  بتایا کہ اس نے فوراً 112 ڈائل کرکے پولس کو  مدد کے لئے بلایا۔  اور پولس کو فون کرتے دیکھ کر یہ لوگ وہاں سے فرار ہوگئے۔ بقول مصباح  فون کرتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اورضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ پھر اگلی صبح مصباح نے دیگرکونسلروں بالخصوص محمد توفیق بیری،  سید مُنیر، عرفان اور دیگر مقامی لوگوں کو ساتھ  لے کر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ پہنچ گئے اور یو جی ڈی کنٹریکٹنگ کمپنی کے تین اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج کیا۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد توفیق بیری نے بتایا کہ  یو جی ڈی والے ایک طرف  پروسیجر کو فالوکئے بغیر کام کررہے ہیں اور جب کونسلر اپنی  ذمہ داری نبھاتے ہوئے اعتراض جتاتے ہیں تو یہ لوگ ہم کو ہی جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ  بالکل قابل قبول نہیں ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ توفیق نے بتایا کہ انہوں نے اس تعلق سے چیف آفسر سے  بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنی طرف سے  متعلقہ یو جی ڈی اہلکاروں کے خلاف پولس تھانہ میں معاملہ درج کرے۔ توفیق نے بتایا کہ کونسلروں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردیوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولس انسپکٹرگوپال چندن نے بتایا کہ  معاملے کو لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یو جی ڈی والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ مشین کو تھانہ لے کر آئے۔ چھان بین جاری ہے اور پولس  قانون کے مطابق مناسب کاروائی کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔